Friday, April 26, 2024

بہادرآباد کے رہنماؤں کی پی آئی بی آمد،فاروق ستار سے ملاقات کی

بہادرآباد کے رہنماؤں کی پی آئی بی آمد،فاروق ستار سے ملاقات کی
June 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ملنے پی آئی بی پہنچ گئے  اور انتخابات  سے متعلق پارٹی مسائل پر کھل کر بات ہوئی  ، دوریوں کا تذکرہ بھی کیا گیا ، فاروق ستار نے عامر خان اور خالد مقبول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  امیدواروں کی بجائے الیکشن لڑانے والوں کی ٹیم میں شامل ہوجائیں۔ پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے عامر خان اور خالد مقبول سے گزارش کردی اور  بولے الیکشن میں امیدواروں کی بجائے الیکشن لڑانے والوں کی ٹیم میں شامل ہوجائیں، گھر، گھر جائیں اور بھرپور انتخابی مہم چلائیں۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ کیا، پارٹی اور عوام کے مفاد میں کیا، 25 جولائی کو ایم کیو ایم کو کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فاروق بھائی سینئر ہیں، انہیں الیکشن کا حصہ بننا چاہیے۔ دوسری جانبایم کیوایم پاکستان نے یکم جولائی  سے ملک بھر میں انتخابی  مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ، ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیںاس بار دکھا دیں گے کہ سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ کس کے پاس  ہے ۔