Friday, May 10, 2024

بہادر نوجوان نے دو ڈاکو پکڑ لئے

بہادر نوجوان نے دو ڈاکو پکڑ لئے
October 14, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے بہادر نوجوان  احسن نے دو مسلح ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے  کر دیے ۔ بفر زون میں موٹرسائیکل وار 2 ڈکیت گھر کے باہر کھڑے چچا بھتیجے کو لوٹنے آپہنچے  ، نوجوان نے دھوکہ دینے کیلئے اپنے چاچا کی طرف اشارہ کیا، جیسے ہی اسلحہ تھامے ملزم کا دھیان دوسری طرف گیا، نوجوان احسن نے ڈکیت کو قابو کرلیا ۔ [caption id="attachment_245985" align="alignnone" width="500"]بہادر نوجوان ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز مسلح ڈاکو بفر زون بہادر نوجوان نے دو ڈاکو پکڑ لئے ‏[/caption] ملزم نے 2 فائر بھی کیے، لیکن احسن خوفزدہ نہیں ہوا  اور شہریوں کی مدد سے دُرگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ نوجوان کا کہنا ہے لٹیروں کو قابو کرنا آسان کام نہیں،  لیکن پولیس کے جلد رسپانس نے کام آسان کردیا، ملزمان کو لمبی سزا کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔