Friday, April 19, 2024

بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں کی فروخت پر پابندی

بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں کی فروخت پر پابندی
June 29, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے دودھ زیادہ مقدار میں حاصل کرنے کیلئے بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے درخواست پر سماعت کی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی ٹیکوں کی فروخت پر پابندی عائد کی ہے۔ لاہورہائی کورٹ نے متعلقہ حکام سے 14 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔