Thursday, April 25, 2024

بھکر کے 2 مردہ خور بھائی قید کاٹنے کے بعد جیل سے رہا

بھکر کے 2 مردہ خور بھائی قید کاٹنے کے بعد جیل سے رہا
June 22, 2020
 بھکر (92 نیوز) بھکر کے 2 مردہ خور بھائی 12 سال قید کاٹنے کے بعد جیل سے رہا کر دیئے گئے۔ بھکر کی تاریخ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔ مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والے دو بھائیوں کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ مردہ خور بھائی عارف اور فرمان نے 12 سال قید کاٹی۔ رہائی کے بعد انہیں قریبی رشتہ داروں کے حوالے کیا گیا جنہوں نے اسے لاہور بھجوا دیا۔ جرم کی سزا بھگتنے والے دونوں بھائی قبرستان سے مردوں کو نکال کر انکا گوشت پکا کر کھاتے تھے۔ دونوں افراد واقعہ کے وقت ایک لڑکی کی لاش قبر سے نکال کے لائے اور اسکا گوشت پکا رہے تھے کہ اہل محلہ نے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ دونوں بھائی اپنے کئے کی سزا کاٹ چکے لیکن اہل علاقہ اب بھی گھناؤنا جرم کرنے والوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں اور تشویش کا شکار ہیں۔