Tuesday, April 23, 2024

بھکر میں دربار میاں پنجہ سلطان کا چار روزہ میلہ اختتام پذیر ہو گیا

بھکر میں دربار میاں پنجہ سلطان کا چار روزہ میلہ اختتام پذیر ہو گیا
June 18, 2019
 بھکر (92 نیوز) بھکر میں دربار میاں پنجہ سلطان کا چار روزہ میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ میلے میں گھڑ ڈانس، اونٹ ڈانس اور نیزہ بازی کے مقابلوں کے علاوہ پنجابی ثقافت کے رنگ نمایاں رہے۔ میلے میں بچوں کی تفریح کیلئے ٹرین سروس اور جھولے لگائے گئے تھے۔ بچوں نے گھڑ سواری سے بھی لطف اٹھایا۔ میلے میں مختلف اشیاء کے بازار بھی سجائے گے جہاں والدین بچوں کی فرمائشیں پوری کرتے دکھائی دئیے۔ رنگا رنگ میلے میں ننھے منھے بچوں سمیت ہر عمر کے افراد نے شرکت کی اور خوب محظوظ ہوئے۔ میلہ دربار میاں پنجہ سلطان تو اختتام پذیر ہو گیا مگر لوگوں کے دلوں میں اپنی حسین یادیں چھوڑ گیا۔ آنیوالے سال تک شائقین کو میلے کا انتظار رہے گا۔