Friday, May 3, 2024

بھکر: ایم ایم روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم، دو افراد جاں بحق، تیس زخمی

بھکر: ایم ایم روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم، دو افراد جاں بحق، تیس زخمی
May 17, 2016
بھکر (نائنٹی ٹو نیوز) بھکر کے علاقے ایم ایم روڈ پر بس اور ٹرک کے تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس ایم ایم روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو مسافر جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔