Monday, September 16, 2024

بھٹہ مالکان نے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

بھٹہ مالکان نے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کر دیا
January 24, 2016
لاہور (92نیوز) چائلڈ لیبر کےخلاف حکومت کے چھاپوں پر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران کے مطابق چوبیس سے چھبیس جنوری تک پورے پنجاب میں اینٹوں کی سپلائی بند رکھی جائیگی۔ ایسوسی ایشن کے عہدیدار مہر عبدالحق کے مطابق چائلڈ لیبر کے معاملے پر وہ حکومت کےساتھ ہیں مگرآرڈیننس کی آڑ میں غلط پرچے کرائے جا رہے ہیں۔ مہر عبدالحق کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے معاملات درست نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا۔