Tuesday, April 23, 2024

بھٹو کے خلاف ہمیشہ کیس پنڈی میں ہوتا ہے ، بلاول بھٹو

بھٹو کے خلاف ہمیشہ کیس پنڈی میں ہوتا ہے ، بلاول بھٹو
April 2, 2019

 لاڑکانہ (92 نیوز) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا عجیب قانون بنایا جارہا ہے ، بھٹو کے خلاف ہمیشہ کیس پنڈی میں ہوتا ہے۔

لاڑکانہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا بھٹوز کیلئے ہمیشہ پنڈی میں کربلا برپا کیا جاتا ہے ، ہمیں اعتراض نہیں لیکن انصاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا قانون یہ ہے کہ جس شہر میں جرم کیا جائے اسی شہر میں ٹرائل کیا جاتا ہے۔ صرف بھٹوز کا ٹرائل پنڈی میں ہوتا ہے۔ ہر پاکستانی کیلئے ایک طرح کا قانون ہونا چاہیے۔ ورنہ اس طرح تو باقی شہروں میں ہونے والے ٹرائل سندھ شفٹ کیے جائیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کی کارکردگی بہترین رہی۔ صحت کے شعبے میں وہ کر دکھایا جو کوئی اور صوبہ نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا لاڑکانہ میں 60 بیڈ کے اسپتال کا افتتاح کیا ہے۔ جو ترقی سندھ میں ہورہی ہے وہ کسی اور صوبہ میں نہیں ہو رہی۔

بلاول بھٹو نے کہا کراچی میں ساؤتھ ایشیا کا سب سے بڑا  دل کا  اسپتال ہے۔ پی پی نے کبھی صرف ایک شہر میں نہیں پورے صوبے میں کام کیا۔ دوسری پارٹی کی طرح صرف ایک شہر میں ترقیاتی کام نہیں کرتے۔ سندھ میں دوسرے صوبوں سے مریض آکر علاج کراتے ہیں۔

 بلاول بھٹو بولے پاکستان میں ہر سال 25 ہزار پاکستانی دل کے مرض کے باعث وفات پا جاتے ہیں۔ سندھ حکومت سے درخواست کرونگا کہ وہ ہر صوبے کے وزیر صحت کو خط بھیجے کے ہم آپ کیساتھ مل کر ہر صوبے میں یہ سہولت دینے کو تیار ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=tsxFBfej9VY

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بولے این آئی سی وی ڈی کے ذریعے پورے ملک میں دل کا مفت علاج پہنچا سکتے ہیں۔ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں  دل کے علاج کا مفت علاج ہوتا ہے۔

 چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کل پتہ چلا کہ گوادر نے ہمیں پیسہ دیا اور خان صاحب نے دل کا اسپتال کھولا ، ہم اپنے دوستوں کی چیریٹی پر سب کچھ نہیں چلا سکتے ، ہم میں طاقت ہے، پیپلزپارٹی جگہ جگہ پرفارم کررہی ہے۔