Monday, May 13, 2024

بھٹ شاہ میں سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل

بھٹ شاہ میں سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل
January 23, 2020
بھٹ شاہ ( 92 نیوز) بھٹ شاہ میں  انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کے  باعث سیوریج کا پانی  نے قبرستان میں داخل ہوگیا ہے۔ انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے سبب سیوریج کا  گندہ  پانی قبرستان میں داخل  ہوگیا ،،انسانوں کے لئے مختص قبرستان میں مردہ  جانور بھی پھینکے جانے لگے۔ ٹاؤن افسر بھٹ شاہ اور پبلک ہیلتھ اپنی زمہ داری سے بھاگنے اور الزام  دوسروں پر ڈالنے میں مصروف ہیں ۔ شہریوں نے وزیر بلدیات ناصر شاہ سے مطالبہ کیا کے قبرستان میں داخل پانی نکلوا کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔