Thursday, May 9, 2024

بھٹ شاہ میں رشتے کے تنازع پر تین خواتین سمیت 7افراد جاں بحق

بھٹ شاہ میں رشتے کے تنازع پر تین خواتین سمیت 7افراد جاں بحق
January 27, 2020
بھٹ شاہ ( 92 نیوز) بھٹ شاہ میں رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ، تین خواتین سمیت سات  افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔ سالارو تھانے کی حدود میں رشتے کا تنازع خونریزی کا باعث بن گیا  ،  بروہی برادری کے مسلح افراد نے مخالفین کے گھروں پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی  جس کے نتیجے میں 3 بھائیوں اور 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی  ، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو  اسپتال منتقل کردیا  ، جاں بحق افاد کے ورثا نے لاشیں نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا  جس کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند رہی ۔ نیشنل ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں اور ٹرکوں کی طویل لائنیں لگ گئیں  اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔