Thursday, May 9, 2024

بھٹ شاہ ، اتائی نے 8سالہ بچے کی جان لے لی

بھٹ شاہ ، اتائی نے 8سالہ بچے کی جان لے لی
September 22, 2019
بھٹ شاہ ( 92 نیوز) بھٹ شاہ کے علاقہ  نیو سعیدآباد میں اتائی  ڈاکٹرنے ایک اور بچے کی جان لے لی ، اتائی  ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے 8 سالہ بچہ جاں  بحق ہو گیا ۔ نیو سعیدآباد میں اتائی  کے غلط انجکشن لگانے سے 8 سالہ بچہ دل شیر خاصخیلی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، بچے کی اچانک موت پر والدہ کو بیہوشی کے دورے پڑنے لگے۔ والد انصاف کے لیے دہائیاں دیتا رہا ، گل شیر کے والد کا کہنا تھا کہ بچے کو سانس کی تکلیف کے سبب لے کر آئے تھے لیکن اتائی  ڈاکٹر کی غفلت نے بچے کی جان لے لی۔ مقامی پولیس کے مطابق اتائی  ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب اتائی  ڈاکٹر شریف کا کہنا تھا کہ بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا، میرے منع کرنے کے باوجود والدین نے زبردستی انجکشن لگانے کا کہاجس پراینٹی بائیوٹک انجکشن آکسیجن کے لیے لگایا تھا ، بچہ کو اس کے والدین ہاتھوں میں اٹھا کر لائے تھے اور وہ اس وقت ریفر کرنے کی حالت میں نہیں تھا۔