Friday, April 19, 2024

بھوکے، بے گھر اور بے آسرا بچوں کی… تصویر کہانی!

بھوکے، بے گھر اور بے آسرا بچوں کی… تصویر کہانی!
October 18, 2020

سُنیے انکل۔۔۔تصویر کہانی

.

خدا کے لیے۔۔۔ ہماری بات تو سُن لیجیے۔۔۔۔تصویر کہانی

بہت بھوک لگی ہے۔۔۔

کچھ کھانے کو مل جائے گا۔۔۔ اللہ کے نام پر کچھ پیسے دے دیں۔۔۔ اللہ آپ کو حیاتی دے،

.

آپ کے بچے جیئں۔۔۔

.

تین چار دن ہوگئے۔۔۔ کچھ بھی کھانے کو نہیں ملا۔۔۔!!!

.

اگر آج بھی کھانا نہ ملا تو۔۔۔ تو ہمارا حال بھی ویسا ہی ہوگا۔۔ جو اُن سب کا ہوا۔۔

وہ سسکتے، سسکتے مر گئے مگر اپنے لیے روٹی کے چند ٹکڑے حاصل نہ کر سکے۔۔تصویر کہانی

پتہ ہے کیوں۔۔۔؟

.

کیونکہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو ’’ رزق ‘‘ کچرے کے ڈھیر پر پھینک دینا تو منظور ہے، لیکن اُس سے کسی ضرورتمند کا پیٹ بھر جائے یہ اِنہیں گوارا نہیں! .

لیکن ہمیں یقین ہے۔۔ آپ لوگ ایسے نہیں ہیں۔۔۔ جی ہاں آپ لوگ ۔۔ جو اپنے موبائل فون کی اسکرین پر یہ ’’ سچ ‘‘ پڑھ رہے ہیں۔۔

***

وعدہ کریں ۔۔۔ آج کے دن یہ وعدہ کریں کہ آپ کے اردگرد اب کوئی زندگی بھوک کے ہاتھوں مجبور ہوکر دم نہیں توڑے گی۔۔ آج کھانا کھاتے وقت یہ ضرور سوچئیے گا کہ آپ کے بالکل نزدیک کہیں کوئی ایسا تو نہیں جسکا اس کھانے پر آپ سے زیادہ ’’ حق ‘‘ ہو!!

بالے ۔۔۔ نوری ۔۔۔۔ جلدی آؤ ۔۔۔ آؤ جلدی آؤ۔۔۔ وہاں جانا ہے۔۔تصویر کہانی

ہاں ہاں ۔۔ بس ایک منٹ ۔۔۔

اچھا ۔۔۔ اب ہمیں جانا ہوگا۔۔ سُنا ہے دور کہیں ایک درد مند دل انسان ’’ مفت ‘‘ کھانا تقسیم کررہا ہے۔۔

لیکن ہمیں ۔۔ اس وعدے کے وفا ہونے کا انتظار رہے گا!

خدا حافظ!

آپ کی توجہ کے طلبگار،

بھوکے پاکستانی بچے!

تصویر کہانی