Friday, April 26, 2024

بھوکے بلونگڑے کی مچھلی چرانے کی ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی

بھوکے بلونگڑے کی مچھلی چرانے کی ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی
October 1, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز)بھوک انسان تو کیا جانوروں کو بھی بہت کچھ کرنے پر مجبور کردیتی ہے ، جیسا کہ اس ننھے بلونگڑے کو دیکھیں۔ اس بلونگڑے کی عمر تو ایک ماہ ہے  مگر کام بڑے بڑے کرنا چاہ رہے ہیں  ، ایک بالٹی میں شکار کی ہوئی مچھلیاں پڑی دیکھیں تو جھٹ سے ایک کو اڑانے کا خیال آگیا۔ بس پھر کیا تھا جناب نے خوب تگ و دو کی  منہ سے پکڑا پنجے سے کھینچا مگر  کہیں کامیابی نہ ملی ، اس کیوٹ سے بلونگڑے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے۔