Saturday, April 20, 2024

بھوک نے جنگلی ریچھ کی جان جوکھوں میں ڈال دی، ایک سو پچاس فٹ اونچے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

بھوک نے جنگلی ریچھ کی جان جوکھوں میں ڈال دی، ایک سو پچاس فٹ اونچے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا
June 6, 2015
کینیڈا (ویب ڈیسک) کینیڈا میں جنگلی ریچھ پاپی پیٹ کی بھوک مٹانے کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر بجلی کے بڑے کھمبے پر چڑھ گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک دیو قامت ریچھ نے کھانے کی تلاش میں جان خطرے میں ڈال دی اور کوے کے گھونسلے تک پہنچنے کیلئے بجلی کے ڈیڑھ سو فٹ اونچے کھمبے پر چڑھ جاتا ہے۔ جنگلی ریچھ بجلی کی خطرناک تاروں کی بھی پرواہ نہیں کرتا۔ کوے ریچھ کو گھونسلے سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ریچھ بڑے آرام سے انڈے چٹ کر کےچلتا بنا۔