Monday, May 20, 2024

بھول جائیں اختلافات، کشمیر کی آزادی تک ایک ہو جائیں، مراد سعید

بھول جائیں اختلافات، کشمیر کی آزادی تک ایک ہو جائیں، مراد سعید
February 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھول جائیں اختلافات کشمیر کی آزادی تک ایک ہو جائیں۔ دنیا خبردار رہے مسئلہ کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں ٹکرا سکتی ہیں۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ بھارتی بربریت سے کوئی کشمیری شہید ہوتا ہے تو پاکستانی پرچم میں سپرد خاک کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم کل کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ مودی نے کشمیر کے تشخص کے قانون پر نہیں اپنی بربادی کے پروانے پر دستخط کیے۔ ادھر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموشی ترک کریں، کل یوم یکجہتی کشمیر بھرپور منائیں گے۔