Friday, April 26, 2024

بھوبھتیاں چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

بھوبھتیاں چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق
September 5, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر بھوبھتیاں چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل رکشے کو کچل دیا، 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ رائے ونڈ روڈ پر بھوبھتیاں چوک کے قریب پیش آیا، تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار اور تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں سی سی پی او لاہور اور کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔