Thursday, March 28, 2024

بھاگ میں پانی کی قلت نہ ہونےکا دعویٰ،شہری صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ کیخلاف سراپااحتجاج

بھاگ میں پانی کی قلت نہ ہونےکا دعویٰ،شہری صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ کیخلاف سراپااحتجاج
December 11, 2018
بھاگ( 92 نیوز) بھاگ ناڑی کے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ نے دعویٰ کیا کہ بھاگ میں  پینے کے پانی کی کوئی قلت نہیں جس پر شہری  نور محمد کے خلاف  سڑکوں پر آگئے ۔ بھاگ ناڑی کے باسیوں نے صوبائی وزیرنورمحمد کے خلاف مذمتی ریلی نکالی، ان کے بیان کو جھوٹا قراردے دیا جب کہ معاملہ  اتھانے پر  92 نیوز اور نوٹس لینے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ زخموں پر نمک چھڑکنے پر بھاگ ناڑی کےباسی صوبائی وزیرپبلک ہیلتھ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، دہائیوں سےصاف پانی کوترستے شہریوں نے صوبائی وزیرنورمحمد کے دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ بولان کی تحصیل بھاگ کے شہریوں نے صوبائی وزیر کے خلاف مذمتی ریلی نکالی،ریلی کےشرکا نے محکمہ پبلک ہیلتھ اور صوبائی وزیرنورمحمد کے خلاف نعروں والے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔ شہریوں کا علاقہ میں پانی کی شدید قلت  کانوٹس لینے پرچیف جسٹس آف پاکستان سے اظہارتشکر کیا ۔  آر اوپلانٹ لگانے کا کام شروع کرنے پر ایم این اے بھاگ شاہ زین بگٹی جبکہ بہترین کوریج پر نائنٹی ٹو نیوز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے بھاگ میں پانی کی شدید قلت کا معاملہ اٹھایا  تو بلوچستان کے صوبائی وزیرپبلک ہیلتھ نے دعویٰ کرڈالا کہ علاقے میں پانی کی کوئی قلت نہیں ،روزانہ کی بنیاد پر ٹینکرز کے ذریعے پانی پہنچایا جارہاہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی پانی کے مسئلے کا نوٹس لے رکھا ہے۔