Friday, April 26, 2024

بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کو ڈی سیل کرنیکا فیصلہ

بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کو ڈی سیل کرنیکا فیصلہ
April 6, 2020

اسلام آباد ( 92نیوز ) اسلام آباد انتظامیہ نے  بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی کمشنر کے مطابق بھارہ کہو میں مکی اور بلال مسجد کے اردگرد کی گلی سیل رہے گی  ، شہزاد ٹاؤن میں بھی متاثرہ گھر کی گلی سیل رہے گی۔

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ،  اسلام آباد انتظامیہ  نے  بہارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق  وزارت صحت کی جانب سے رپورٹس آنے کے بعد دونوں علاقوں کو ڈی سیل  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے البتہ بہارہ کہو میں مکی مسجد اور بلال مسجد کے اردگرد کی گلی سیل رہے گی ، باقی علاقہ ڈی سیل کیا جارہا ہے

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ شہزاد ٹاؤن کو بھی ڈی سیل کیا جا رہا ہے  ، اب صرف متاثرہ گھر کی گلی سیل رہے گی۔