Sunday, May 5, 2024

بھارتی یوم جمہوریہ، یو اے ای کے فوجی دستے کی نئی دہلی میں ریہرسل

بھارتی یوم جمہوریہ، یو اے ای کے فوجی دستے کی نئی دہلی میں ریہرسل
January 21, 2017

نئی دہلی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی بھارت کے ساتھ محبت کی پینگیں، یو اے ای کا فوجی دستہ چھبیس جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ پر پریڈ میں حصہ لے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے 68ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پہلی بار کسی عرب ملک کا فوجی دستہ پریڈ میں حصہ لے گا۔

متحدہ عرب امارات کے فوجی دستے نے نئی دہلی میں بھارتی یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں ہونے والی پریڈ کی ریہرسل میں شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔