Thursday, April 25, 2024

بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں نے لال قلعے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا

بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں نے لال قلعے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا
January 26, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی دارالحکومت دہلی میدان جنگ بن گیا، بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ، یوم احتجاج میں تبدیل ہوگیا، لال قلعے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔

کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ، فائرنگ اور بے دریغ لاٹھی چارج کیا گیا۔ پولیس کے ساتھ جھڑوپوں میں ایک اور کسان جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی راج دھانی دہلی پر کسانوں کا قبضہ ہے۔ لال قلعے کے باہر ہزاروں کسان جمع ہیں۔ مظاہرین نے لال قلعے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا کر مودی کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔

دہلی کی متعدد میٹرو ٹریکس پر ٹریکٹرز کا فلیگ مارچ جاری ہے۔ کسانوں نے راستوں میں آنے والی تمام رکاوٹیں ہٹا دیں۔

دہلی میں داخل ہوتے ہوئے پولیس کا کسانوں کے ساتھ تصادم ہوا۔ دہلی پولیس نے پُرامن کسانوں پر فائرنگ کی جس سے ٹریکٹر ریلی میں شریک سکھ ڈارئیور جان کی بازی ہار گیا۔ مظاہرین نے سڑک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔

اِدھر بھارت میں کسانوں کا احتجاج سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صارفین مودی حکومت کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔