Saturday, May 18, 2024

بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل
January 25, 2019
 سرینگر (92 نیوز) بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو گئی۔ سری نگر میں جگہ جگہ پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں۔ بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری عوام کیلئے یوم عذاب بن گیا۔ انتہاپسند فورسز کا کشمیریوں کے قتل عام سے جی نہ بھرا تو  نہتے کشمیریوں کی تذلیل شروع کردی۔ عالمی امن کی ٹھیکدار تنظیمیں اور ممالک نے آنکھوں پر پٹی باندھ لی۔ بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں جگہ جگہ پولیس کی چیک پوسٹیں بنا کر شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جانے لگی ہے۔ بھارتی قابض فوج سری نگر میں 20 سے زائد چیک پوسٹیں بنا کر شہریوں کو روک روک کر تلاشی لے رہی ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ادھر حریت رہنماؤں کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کل ہڑتال کی جائے گی اور یوم سیاہ منایا جائے گا۔