Thursday, April 25, 2024

بھارتی ہٹ دھرمی،کرتارپورراہداری منصوبہ تاخیرکاشکار ہونیکا خدشہ‏

بھارتی ہٹ دھرمی،کرتارپورراہداری منصوبہ تاخیرکاشکار ہونیکا خدشہ‏
August 26, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس سے کرتارپور راہداری منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔  بھارت راہداری  معاہدے میں رکاوٹ بن گیا، 20 فیصد امور پر تاحال اختلافات موجود ہیں ، بھارت منصوبے پر تیسرے اجلاس کیلئے مثبت جواب دینے سے بھی انکاری ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال  اور بھارت کیساتھ کشیدگی کے باوجود پاکستان کرتارپور راہداری منصوبہ مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث منصوبے کی تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،  بھارت، منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے مضموم عزائم پر عمل پیرا ہے ۔

کرتار پور راہداری اچھا منصوبہ ہے،امریکا کا خیرمقدم

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ، کرتارپور راہداری کی بروقت تکمیل ، افتتاح کے لئے تیا رہے لیکن بھارت مجوزہ معاہدے میں رکاوٹ بن گی اہے ، راہداری کھولنے کے لئے پاکستان اور بھارت کے مابین دو طرفہ معاہدہ ناگزیر ہے ۔ بھارت نے منصوبے پر تیسرے اجلاس کیلئے تاحال کوئی مثبت جواب نہیں دیا ، ذرائع کہتے ہیں کہ دوطرفہ معاہدہ طے نہ ہوا تو منصوبے کا افتتاح بھی موخر ہو سکتا ہے ،پاکستان، بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتارپور راہداری کو حقیقت بنانا چاہتا ہے۔ کرتارپور راہداری منصوبے کا پہلا مرحلہ 31 اگست کو مکمل کر لے گا۔