Saturday, May 11, 2024

بھارتی ہندوانتہا پسندوں نے مسلمانوں کو نماز ادا کرنے سے بھی روکنا شروع کردیا

بھارتی ہندوانتہا پسندوں نے مسلمانوں کو نماز ادا کرنے سے بھی روکنا شروع کردیا
November 12, 2021 ویب ڈیسک

ہریانہ (92 نیوز) ہندوانتہا پسندی سیکولربھارت کے چہرے پر بدنما داغ بن گئی۔ بھارتی ہندوانتہا پسندوں نے مسلمانوں کو نماز اداکرنے سے بھی روکنا شروع کردیا۔

ریاست ہریانہ میں ہندوانتہاپسندوں نے نماز جمعہ کیلئے مختص گراؤنڈ پر قبضہ کرلیا، جہاں بھی نماز ادا ہو گی ہم روکیں گے۔

انتہا پسندوں کی ڈھٹائی، گزشتہ ہفتے بھی ہندو انتہا پسندوں نے گراؤنڈ میں پوجا رچائی تھی۔ اس گراؤنڈ میں مسلمان کئی سال سے نماز جمعہ ادا کرتے آرہے ہیں۔