Sunday, September 8, 2024

بھارتی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کے دوران را کی بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ اٹھائیں گے : سرتاج عزیز

بھارتی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کے دوران را کی بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ اٹھائیں گے : سرتاج عزیز
August 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے ایجنڈے پر کام جاری ہے مذاکرات میں را کی بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ بھی اٹھائیں گے،کہتے ہیں بھارت دھشت گردی کا واقعہ ہوتے ہی انگلی پاکستان پر اٹھاتا ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت دھشت گردی کا واقعہ ہوتے ہی انگلی پاکستان پر اٹھاتا ہے جبکہ ہمیں بھارت کی پاکستان میں مداخلت پر شدید تحفظات ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے ایجنڈے پر کام جاری ہے بھارت سے را کی بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی کو تسلیم ہی نہیں کرتے،دولت مشترکہ کی پارلیمانی کانفرنس میں اس کے اسپیکر کو کیسے بلا سکتے ہیں۔