Sunday, September 8, 2024

بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد شاہد انتقال کرگئے

بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد شاہد انتقال کرگئے
July 20, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت کی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد شاہد چھپن برس کی عمر میں انتقال کر گئے وہ ایک عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں  کے عارضے میں مبتلا تھے۔ تفصیلات کےمطابق محمد شاہد کو چند روز  پہلے علاج کے لیے بنارس سے نئی  دہلی منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ آج صبح انتقال کر گئے۔ محمد شاہد ہاکی میں اپنی ڈربلنگ کی بدولت جانے جاتے تھے۔ ان کی چستی اور ڈربلنگ کے جادو نے ا نہیں بہت کم عمر میں ہی  عظیم کھلاڑی  بنا دیا تھا۔محمد شاہد انیس سو اسی کے ماسکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہیں بھارت کی قومی  ہاکی ٹیم کی قیادت کرنے کا اعزاز بھی ملا۔