Saturday, April 20, 2024

بھارتی ہائی کمیشن کتنا اچھا ہے جو اپنے آرمی چیف کیساتھ کھڑا نہ ہو سکا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی ہائی کمیشن کتنا اچھا ہے جو اپنے آرمی چیف کیساتھ کھڑا نہ ہو سکا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
October 22, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کتنا اچھا ہے  جو اپنے ہی آرمی چیف کے ساتھ  کھڑا نہ ہو سکا۔ مودی سرکارکے جھوٹے دعوے ايک بار پھر بے نقاب  ہو گئے ، غیرملکی سفيروں نے وادی نيلم ميں بھارتی فوج کي گولہ باری اور فائرنگ سے ہونی والی تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھ لی، لانچنگ پيڈ ملے نہ ہی کوئی ٹھکانہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں  بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کیساتھ کھڑا نہیں ہو سکا، پاک فوج اور بھارتی آرمی میں بنیادی فرق کا بھی بتادیا۔ ایل او سی کے قریب مبينہ کيمپس تباہ کرنے کے جھوٹے بھارتی دعوے بے نقاب ہو گئے ، پاکستان ميں موجود غیرملکی سفارتکاروں نے وادی نیلم کا دورہ کیا اور زمینی حقائق  اپنی انکھوں سے دیکھ لیا لئے ، دعوت کے باوجود بھارتی ناظم الامور شریک نہ ہوئے ۔ سچ کا کھوج لگانے غیر ملکی سفيروں ، ہائی کمشنرز اور ميڈيا کو جورا، نوسیری اور شاہ کوٹ سيکٹر کا دورہ کرايا گيا ۔ پاک فوج کے ترجمان ميجر جنرل آصف غفور نے بريفنگ دی ،بتایا کہ بھارت نے 2018ء میں 3 ہزار 38 جبکہ رواں سال ابتک 2 ہزار 608 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔رواں سال 44 شہری شہید اور  230 زخمی ہو چکے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج اور بھارتی آرمی میں بنیادی فرق بھی بیان کیا ، کہا کہ پاک فوج عسکری روایات کی امین اور فوج صرف بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتی ہے ، آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے کا 79واں روز ہے ۔ غیر ملکی سفراء کے سامنے بھارتی آرمی چیف کے دعوے  کی حقیقت کھل گئی ، غیر ملکی سفارتکار بھارتی آرمی چیف کے دعوے کیساتھ نہیں کھڑے ، بھارتی ہائی کمیشن میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ ایل او سی کا دورہ کر سکیں۔ غیر ملکی سفيروں نے بھارتی فائرنگ سے سب سے زيادہ متاثر ہونے والے گاؤں نوسيدہ کے تباہ کن مناظر خود ديکھے ، جورا بازارميں عام شہريوں اوردکانداروں سے ملاقات کی ۔ بھارت کیجانب سےلانچنگ پیڈ قرار دیئے جانے والے متاثرہ گھروں کا جائزہ بھی ليا ۔