Thursday, April 18, 2024

بھارتی ہائی کمیشن کا پاکستان کی انڈر17 ریسلنگ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

بھارتی ہائی کمیشن کا پاکستان کی انڈر17 ریسلنگ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار
June 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کی انڈر سیون ٹین ریسلنگ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیاجس کے بعد   ایشیا کیڈٹ چیمپئن شپ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔ تفصیلات  کے مطابق بھارت کا پاکستان اور پاکستانیوں کے بارے میں تعصب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ پاکستان کی انڈر سیون ٹین ریسلنگ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار اس سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔ اب جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی ایشیا کیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ کے انعقاد میں ایک دن سے بھی کم وقت باقی ہے، بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارت کے اس معاندانہ اقدام کے بعد  دس سے چودہ جون کے درمیان ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔