Saturday, April 27, 2024

بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کی طلبی !!! ڈرون طیارے سے جاسوسی پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کی طلبی !!! ڈرون طیارے سے جاسوسی پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
July 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور جاسوس طیارے سے حساس مقامات کی تصاویر لینے پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کو طلب کر لیا گیا۔ اعزاز چودھری نے راگھوان پر واضح کر دیا کہ سرحدی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بھارت کا جاسوس طیارہ منڈلاتا رہا۔ جاسوس طیارہ پاکستانی حساس علاقوں کی تصاویر بنا رہا تھا۔ بھلا یہ طیارہ چوکنا جوانوں کی نظروں سے کیسے بچ سکتا تھا پاک فوج نے طیارہ ڈھیر کر ڈالا۔ دوسری جانب بھارت نے سرحدوں پر کشیدگی پھر بڑھا دی۔ نہتے شہریوں کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ڈرون طیارے سے جاسوسی پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کو دفتر خارجہ طلب کر لیا اوربلا اشتعال فائرنگ اور ڈرون طیارے سے جاسوسی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے راگھوان پر واضح کر دیا کہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔