Thursday, April 18, 2024

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واپس روانہ ہو گئے

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واپس روانہ ہو گئے
August 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واپس روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اجے بساریہ براستہ واہگہ بھارت جائیں گے۔ پاکستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے بھارتی انتہاءپسند ، دہشتگرد اور غاصبانہ اقدامات کے جواب میں احسن اقدام کیا۔ دشمن کو بتا دیا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اِس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات نہیں ، کشمیر اور کشمیری عوام اہم ہے۔