Friday, May 3, 2024

بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی نے اپنی ٹیم کو ایک اور فتح دلادی

بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی نے اپنی ٹیم  کو ایک اور فتح دلادی
May 27, 2015
پرتھ(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کے اٹھائیسویں میچ میں بھارت نے کالی آندھی کوبھی دھول چٹا دی ۔ دھونی  الیون نے کالی آںدھی سے میچ جیت کر اپنی قوم کے لئے ہولی کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں ۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ کے پول بی میں بھارت کو ابھی تک کوئی بھی ٹٰیم شکست نہیں دے سکی ۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ  کے گراونڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے اٹھائسیویں میچ میں کالی آندھی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز سے قبل 44.2اوورز میں 182رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ بھارت کی طرف سے کپتان مہندراسنگھ دھونی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے بھارت یہ اہم میچ 39.1اوورز میں 185سکور 6وکٹ پر جیتنے میں کامیاب ہوا  ۔