Sunday, September 8, 2024

بھارتی کوسٹ گارڈزنے عمان کے ڈوبتے بحری جہاز کے عملے کو بچالیا

بھارتی کوسٹ گارڈزنے عمان کے ڈوبتے بحری جہاز کے عملے کو بچالیا
April 5, 2015
مسقط(ویب ڈیسک)بھارتی کوسٹ گارڈز اور سٹیٹ میئرینز نےریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عمان کے ڈوبتے ہوئے بحری جہاز میں سوار عملے کے سترہ افراد کو بچا لیا، پندرہ کا تعلق پاکستان سے ہے۔ بھارتی پولیس ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے بحری جہاز نے عمان کی بندرگاہ سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا لیکن صرف دس میل سفر کرنے کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ جس سے جہازمیں سوار عملے کے سترہ افراد کے ڈوبنے کے خطرات پیدا ہو گئے تاہم بھارتی کوسٹ گارڈز نے فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عملے کے سترہ افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ عملے کے سترہ افراد میں سے پندرہ کا تعلق پاکستان سے جبکہ ایک کا تعلق بھارت اور ایک کا تعلق عراق سے ہے۔