Saturday, May 11, 2024

بھارتی کورونا ویکسین غیرموثر، جنوبی افریقہ کا ساری کھیپ واپس بھیجنے کا اعلان

بھارتی کورونا ویکسین غیرموثر، جنوبی افریقہ کا ساری کھیپ واپس بھیجنے کا اعلان
February 16, 2021

جوہانسبرگ (92 نیوز) مودی سرکار کوایک بار پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت میں تیار کی گئی کورونا ویکسین فائدہ دینے میں ناکام ہوگئی۔ جنوبی افریقہ نے ساری کھیپ واپس بھجوانے کا اعلان کردیا۔

بھارت کے لیے عالمی سطح پر جگ ہنسائی، کورونا سے لڑنے والی بھارتی ویکسین بے کار نکلی۔

جنوبی افریقی حکومت نے ویکسین آسٹرازینکا کارگر ثابت نہ ہونے پر بھارت واپس بھجوانے کا اعلان کردیا۔ موقف اختیار کیا گیا کہ دس لاکھ خوراکیں منگوائی تھیں مگر اس کا مریضوں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

جنوبی افریقہ کی حکومت کے اس اعلان سے اگلے ہفتے وہاں پہنچنے والی پانچ لاکھ خوراکوں کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے، جبکہ جو ویکسین پہلے بھجوائی گئی تھی اس پر اپریل کی ایکسپائری تاریخ درج ہے۔