Tuesday, May 21, 2024

بھارتی کمپنی آئی ایم جی نے پی ایس ایل فور کی براڈ کاسٹنگ روک دی

بھارتی کمپنی آئی ایم جی نے پی ایس ایل فور کی براڈ کاسٹنگ روک دی
February 18, 2019
لاہور (92 نیوز) پلوامہ واقعے پر بھارتی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ، بھارت کا مکروہ چہرہ  کھیل میں بھی سیاست کو گھسیٹ لایا ،  بھارتی کمپنی آئی ایم جی نے پی ایس ایل فور کی براڈ کاسٹنگ روک دی ۔ پی سی بی نے بھارتی پروڈکشن کمپنی کے سپرلیگ چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے براڈ کاسٹنگ کے لیے متبادل کمپنی کا انتظام کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پی سی بی نے بھارتی کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ  بھارتی لابی کے دباؤ کی وجہ سے سے میتھیو ہیڈن اور گرینڈ ایلیٹ نے پاکستان جا کرپی ایس ایل فور کی کمنٹری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پی سی بی کے ایم ڈ ی وسیم خان کا کہنا ہے کہ  بھارت کا کرکٹ میں سیاست لیکر آنا افسوسناک ہے ،  آج نئی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ معاہدے کا اعلان کریں گے۔