Friday, March 29, 2024

بھارتی کسانوں کی نئی دہلی کے اطراف پہیہ جام کی تیاری

بھارتی کسانوں کی نئی دہلی کے اطراف پہیہ جام کی تیاری
February 6, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی کسانوں نے نئی دہلی کے اطراف پہیہ جام کی تیاری شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے لال قلعہ جیسے واقعہ سے بچنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ پولیس نے دہلی کو آنے اور جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا۔ صورت حال سے نمٹنے کیلئے 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔ پیرا ملٹری فورسز کی بھی 60 کمپنیاں تعینات ہیں۔ متعدد بائیں بازور اور یونین راہنما کو حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی کسان مودی حکومت کی زرعی پالیسی کیخلاف کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔