Wednesday, May 8, 2024

بھارتی کسانوں کا احتجاج تیسرے ماہ میں داخل ،دہلی کے تمام بارڈر سیل

بھارتی کسانوں کا احتجاج تیسرے ماہ میں داخل ،دہلی کے تمام بارڈر سیل
February 4, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کو تگنی کا ناچ نچا دیا، بھارتی کسانوں کا احتجاج تیسرے ماہ میں داخل ہو گیا، مودی سرکار نے نہتے کسانوں کو روکنے کیلئے جنگی طرز پر انتظامات کر لیے۔ دہلی کے تمام بارڈر سیل کردئیے گئے۔

بھارتی کسانوں کے خوف نے مودی حکومت پر لرزا طاری کر دیا ،  دہلی کی سرحدوں کو کنکریٹ کی رکاوٹیں لگا کر سیل کر دیا گیا ، جگہ جگہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

کسانوں نے 6 فروری کو پورے بھارت میں پہیہ جام کرنے کے لئے حکمت عملی بنا لی ، احتجاجی کسانوں نے مذاکرات سے صاف انکار کردیا۔دہلی کے اردگرد بھارتی پولیس کی نگرانی میں غازی پور، سنگھو اور ٹکری بارڈز پر سڑکوں پر کیل لگا کر کنکریٹ کی دیوار بنا دی گئی ہے، لوہے کی تاروں کا حصار بھی بنایا گیا ہے۔

مشترکہ کسان مورچہ کے رہنماوں نے 6 فروری کو ہائی ویز اور تمام بڑی سڑکیں بلاک کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس سے بھارتی حکومت کی ٹانگیں ابھی سے کانپنا شروع ہوگئی ہیں۔