Thursday, March 28, 2024

بھارتی کسانوں کا احتجاج 27ویں روز بھی جاری رہا

بھارتی کسانوں کا احتجاج 27ویں روز بھی جاری رہا
December 22, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی کسانوں کا احتجاج 27 ویں روز بھی جاری رہا، سخت سردی بھی کسانوں کے عزم کو کم نہ کرسکی ۔

دہلی کی سرحدوں پر ہزاروں کسان دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، مطالبات پورےہونے تک ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ، کسان رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی سے خوف زدہ نہیں، مودی جو کرنا چاہتا ہے کرلے۔

بھارت میں کسانوں کےاحتجاج کا 27 واں روز بھی جاری رہا ، شدید سردی کے باوجود دہلی کی سرحدوں پر دھرنا جاری ہے،کسانوں کے احتجاج کے باعث غازی پور سرحد، دہلی میرٹھ ہائی وے ٹریفک کیلئے مکمل بند ہے
نیٹ۔۔
ادھرمودی حکومت کی کسانوں کا احتجاج سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام  ہو گئی ،  پنجاب میں آڑھتیوں نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے غیر قانونی چھاپوں کیخلاف 4 دن کیلئے دکانیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔