Friday, May 17, 2024

بھارتی کسان آج بھارت بند ہڑتال کر رہے ہیں

بھارتی کسان آج بھارت بند ہڑتال کر رہے ہیں
March 26, 2021

نئی دہلی ( 92 نیوز) مودی حکومت کے کالے زرعی قوانین کیخلاف کسان آج بھارت بند ہڑتال کر رہے ہیں ،متحدہ کسان مورچہ کاکہنا ہے 26 مارچ کو ٹریڈاورٹرانسپورٹ یونینز کے ساتھ مل کر ہڑتال کر رہے ہیں ۔

بھارتی کسان مودی کی فاشسٹ حکومت کے خلاف ڈٹ گے۔مودی سرکار کی شامت، کسانوں نے پورا بھارت بند کر دیا، متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں روک کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

متحدہ کسان مورچہ کی اپیل پر پورے بھارت میں بازار، شاپنگ مالز اور دکانوں کو تالے لگ گئے،،، ہڑتال کا وقت صبح چھے سے شام چھ بجے تک ہے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے ان کا یہ احتجاج مکمل پر امن ہے۔جو مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔

کاشتکاروں کو ٹریڈ یونین اور تاجرتنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ وکلا برادری، طلبا اور اپوزیشن بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔گھر بار چھوڑ کر لاکھوں کسان دلی کے ارد گرد غازی پور، سنگھو اور ٹکری باررڈ پر موجود ہیں۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کسان تین متنازع قوانین کی واپسی کے لیے 26 نومبر سے سڑکوں پر ہیں۔