Thursday, May 16, 2024

بھارتی کرکٹرز نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں، آسٹریلیا میں سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹرز نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں، آسٹریلیا میں سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل
January 3, 2021

میلبرن (92 نیوز) بھارتی کرکٹرز نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں۔ آسٹریلیا میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت سے اُڑان بھرنے والے بھارتی کھلاڑی آسٹریلیا میں کورونا بھلا بیٹھے۔ کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پانچ بھارتی کھلاڑیوں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں۔

روہت شرما،رشبھ پنت، شوبمان گل، نودیپ سینی اور پرتھوی شاہ میلبرن کے ریسٹورنٹ جا پہنچے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو آسٹریلوی اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوٹس لے لیا۔

پانچوں بھارتی کھلاڑیوں کو آئیسولیٹ کرکے ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔