Thursday, April 25, 2024

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ دلہن بیاہ لائے

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ دلہن بیاہ لائے
October 29, 2015
جالندھر (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی شادی بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا کے ساتھ انجام پا گئی۔ شادی کی تقریب میں دونوں میاں بیوی نے روایتی علاقائی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ شادی کی تقریب میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے بھی شرکت کی۔ شادی سے قبل ہربھجن سنگھ کے جالندھر میں واقع گھر میں مہندی اور شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق ہربھجن سنگھ اتوار کو اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب کی میزبانی کریں گے۔ توقع ہے کہ اس تقریب میں یووراج سنگھ، ویرات کوہلی، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا سمیت کرکٹ اور بالی وڈ کے دیگر سٹار بھی شرکت کریں گے۔