Tuesday, May 21, 2024

بھارتی کرکٹر ظہیر خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بھارتی کرکٹر ظہیر خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
October 15, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) دوہزار گیارہ کے عالمی کپ میں فاتح ٹیم بھارت کی جانب سے اہم کردار ادا کرنے والے ظہیر خان نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ بھارتی میڈیم پیسرنے اپنا آخری ٹیسٹ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف دوہزار چودہ میں ویلنگٹن میں کھیلا۔ واضح رہے کہ ٹیم میں جگہ نہ بنانے پر ظہیر خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ دوسری جانب ان کا کہنا ہے کہ وہ انڈین پریمئیرلیگ کے نویں ایڈیشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔ سینتیس سالہ ظہیر خان نے بھارت کی جانب سے بانوے ٹیسٹ میچوں میں تین سو گیارہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔