Friday, April 26, 2024

بھارتی کرکٹر سریش رائنا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بھارتی کرکٹر سریش رائنا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
April 4, 2015
دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر سریش رائنا دلہن بیاہ لائے، نئی دہلی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں کرکٹرز کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔ سریش رائنا کی شادی اپنی بچپن کی دوست پریانکا سے ہوئی، شادی کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی دعوت دی گئی تھی لیکن وہ شریک نہ ہو سکے، انہوں نے گلدستے کے ساتھ اپنی نیک خواہشات بھیجیں۔ شادی کی تقریب میں بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے جبکہ بھارتی بورڈ کے سابق صدر این سری نواسن بھی تقریب کا حصہ تھے۔ سریش رائنا آئی پی ایل کے لئے چنائی سپر کنگز کی ٹیم کا حصہ ہیں، سری نواسن اس فرنچائز کے مالک جب کہ دھونی کپتان ہیں۔ تقریب میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو، آسٹریلیا کے مائیکل ہسی اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان فلیمنگ نے بھی شرکت کی۔