Tuesday, May 7, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم 36 پر آل آؤٹ ، بھارتی میڈیا پر صف ماتم بچھ گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم 36 پر آل آؤٹ ، بھارتی میڈیا پر صف ماتم بچھ گئی
December 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم پر آسٹریلیا نے سرجیکل اسٹرائیک کر دی ، ٹیسٹ میچ میں تاریخی چھترول میں بھارتی سورما 36 پر آل آؤٹ ہو گئے ۔سوشل میڈیا پربھارتی کرکٹ ٹیم نشانے پر ہے جبکہ بھارتی میڈیا پر بھی صف ماتم بچھی ہوئی ہے

بھارتی اینکرز کو سمجھ نہیں آرہی کہ غم کیسے ہلکا کریں کیونکہ آسٹریلیا کی سرجیکل اسٹرائیک نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو زمین بوس کردیا ۔ایڈیلیڈ میں آسٹریلوی باولرز نے تہس نہس کیا، سوشل میڈیا پر صارفین چھترول کرنے لگے، ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کی تاریخی رسوائی ٹرینڈ کررہاہے۔

ایک صارف نے یوں غصہ نکالا ہے کہ ایک طرف بھارتی بلے بازوں کی وکٹیں گر رہی ہیں تو دوسری جانب لوگ ایک ایک کرکے نہر میں گر رہے ہیں ۔محمد محب نے لکھا کہ ابھی نندن کی چائے اور ٹیسٹ میچ کی شکست دونوں ہی فنٹاسٹک ہے۔ ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اس طرح تباہ ہوئی جیسے بھارت کے مگ 21طیارے بغیر لڑے تباہ ہوتے ہیں۔

شعیب بن نور نامی صارف کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے سرجیکل اسٹرائیک سے کوہلی الیون مگ 21 طیاروں کا منظر پیش کررہی ہے۔مجیب ملک نے کوہلی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دوسری باری میں کوہلی زخمی بابر اعظم کو تلاش کررہاہے۔

ایک صارف نے حسرت بھرے انداز میں بھارتی ٹیم کی آپ بیتی یوں بیان کی کہ کوہلی الیون کو انسانی بنیادوں پر دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دینی چاہیے۔