Friday, April 19, 2024

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز حکومتی اجازت سے مشروط کر دی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز حکومتی اجازت سے مشروط کر دی
November 30, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے وہ پاکستان کے ساتھ سیریز کے لئے تیار ہے، صرف حکومتی اجازت کا انتظار ہے، بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے خواہش ظاہر کی ہے کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ دیکھنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو پاک بھارت سیریز کی امید دلا دی۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر اور آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا کہتے ہیں دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز سیریز کھیلنے پر متفق ہیں۔ راجیو شکلا کے مطابق حکومت کو سیریز کھیلنے کی اجازت کیلئے خط لکھا جا چکا، اب جواب کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کی اجازت وزیر خارجہ سشما سوراج دیں گی، سشما سوراج کے بیرون ملک ہونے کے باعث معاملے میں تاخیر ہوئی۔ بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر پاکستان سے سیریز نہیں کھیل سکتے، وزارت خارجہ کی طرف سے جیسے ہی اجازت ملے گی، سیریز کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔