Friday, March 29, 2024

بھارتی کبڈی ٹیم کی پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریفوں کی ویڈیو وائرل

بھارتی کبڈی ٹیم کی پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریفوں کی ویڈیو وائرل
February 20, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز) بھارتی کبڈی ٹیم پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریفوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی ،  عالمی کپ کے لیے آئے کھلاڑیوں نے ہائی وے پر جاتے ہوئے تعریفوں بھری ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، کہا یہ سوچ قطعی غلط ہے کہ پاکستان نے ترقی نہیں کی۔ عالمی کپ کیلئے پاکستان آنے والے انڈین کبڈی کھلاڑیوں کا دورہ یادگار بن گیا ، کھلاڑیوں نے موٹر وے پر سفر کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل کردی ، انڈین کبڈی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی ترقی سے متاثر ہوکرتعریفوں کے پل باندھتے رہے، کہا ایسے صاف ستھرے اور شاندار روڈز پر سفر کرنے کا مزہ آگیا۔ کبڈی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انڈیا میں کہا جاتا  ہے پاکستان نے ترقی نہیں کی تاہم اگر ترقی کی رفتار یہی رہی تو پاکستان انڈیا سے بہت آگے نکل جائے گا۔ انڈین کبڈی ٹیم نے پاکستان کے ماحول کو انتہائی شاندار قرار دیتے ہوئے دوبارہ آنے کی بھی بھرپور خواہش ظاہر کی۔