Friday, April 26, 2024

بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ بارڈرکے راستے پہنچ گٸی

بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ بارڈرکے راستے پہنچ گٸی
January 3, 2019
لاہور (92 نیوز) بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ بارڈرکے راستے پہنچ گٸی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کبڈی فیڈریشن عہدیداروں نے واہگہ بارڈرپر ٹیم کا استقبال کیا۔ بیس رکنی بھارتی ٹیم تین ملکی انٹرنیشنل کبڈی چیمپٸن شپ میں شرکت کرے گی۔ میڈیا سے بات چیت میں صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان نے کہا کہ اپنے ثقافتی کھیل کو فروغ دینے کیلئےشہروں اور دیہات میں جائیں گے۔ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ اپنے روایتی کھیلوں کو فروغ دیں۔ بھارتی کبڈی ٹیم کے مینجر گلدیپ سنگھ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی طرح کبڈی لیگ کا انعقاد بھی ہو گا۔ خوشی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ بھارت اور ایران میں ممالک میں امن کا پیغام پہنچے۔