Friday, March 29, 2024

بھارتی کانگریس کے صدر کی حکومت پر رافیل طیاروں کی ڈیل میں الزامات کی بوچھاڑ

بھارتی کانگریس کے صدر کی حکومت پر رافیل طیاروں کی ڈیل میں الزامات کی بوچھاڑ
January 2, 2019
نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی لوک سبھا میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے رافیل طیاروں کے اسکینڈل پر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔ لوک سبھا میں رافیل ڈیل پر بحث کے دوران کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مودی سرکار کی مبینہ ملی بھگت کا کچہ کھول کر رکھ دیا اور الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ بحث شروع ہوتے ہی راہول گاندھی نے ایک مرتبہ پھر سے کہا یہ ڈیل صحیح طریقہ سے نہیں کی گئی ۔ انہوں نے مودی حکومت پر کئی سوالات بھی کھڑے کئے اور ڈیل کے پروسیس پر بھی انگلی اٹھائی ۔ انیل امبانی اور مودی کے مبینہ تعلقات کا بھانڈا بھی ایوان میں پھوڑ دیا۔ ساتھ ہی ساتھ راہول گاندھی نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے یہ نہیں کہا ہے کہ رافیل معاملہ میں تحقیقاتی کمیٹی نہیں بن سکتی ہے ، جانچ نہیں ہو سکتی ہے۔ سابق وزیر دفاع اور گوا کے موجودہ وزیر اعلی منوہر پاریکر کے آڈیو ٹیپ پر راہل گاندھی نے کہا کہ گوا کے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ان کے پاس رافیل کی پوری فائلیں پڑی ہیں ۔ جس میں پورا سچ رکھا ہے۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ رافیل کی بات جب شروع ہوئی توانہیں لگا کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔ دو سال بعد پتہ چلا کہ دال میں کچھ کالا نہیں ، بلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔ وزیراعظم مودی کے کرادر پر سوال کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ آج پورا بھارت ان پر انگلی اٹھا رہا ہے۔