Friday, May 10, 2024

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پھر دفترخارجہ طلبی ، ایل او سی پر اشتعال انگیزی کیخلاف شدید احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پھر دفترخارجہ طلبی ، ایل او سی پر اشتعال انگیزی کیخلاف شدید احتجاج
July 29, 2019
اسلام آباد(92 نیوز) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ایک بار پھر دفترخارجہ طلبی  ہو گئی  ۔ پاکستان نے  لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کےخلاف شدید احتجاج  کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے گزشتہ روز بھارتی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور چار افراد زخمی ہوئے تھے ، بھارت دو سال میں  1970بار فائربندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ پاکستان نے لائن ٓاف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے پر احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو تھما دیا۔