Thursday, April 18, 2024

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی ، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی ، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج
July 31, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) دفتر خارجہ نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے  شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے ، بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے گزشتہ روز بھی ایک شہری شہید اور 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان ادارے نے واضح کر دیا کہ لائن آف کنٹرول کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، پاک فوج شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔