Friday, April 26, 2024

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ طلب

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ طلب
May 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو مئی کو رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پندرہ سالہ طاہر حفیظ شہید جبکہ اسکی نو سالہ بہن  طاہرہ شدید زخمی ہوگئیں تھی ۔ پانچ مئی کو تتہ پانی اور چڑی کوٹ سیکٹر میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث نسرین بی بی اور محمد زاہد شہید جبکہ خاتون سونیا بی بی زخمی ہوئی تھی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے۔ بھارتی رویہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ پاکستان نے بھارت سے دو ہزار تین کے فائر بندی سمجھوتے پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا اور بھارت پر واضح کیا ہے کہ بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔