Sunday, May 12, 2024

بھارتی پولیس نےبنگلہ دیشی سرحد سے 31روہنگیا مسلمانوں کر حراست میں لے لیا

بھارتی پولیس نےبنگلہ دیشی سرحد سے 31روہنگیا مسلمانوں کر حراست میں لے لیا
January 23, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز)بھارتی پولیس نے بنگلہ دیشی سرحد پر پھنسے31 روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لے لیا ۔ خبرایجنسی کے مطابق گرفتار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں  میں 16 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔ یہ گرفتاری بھارتی ریاست تری پورہ میں کی گئی ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش جانے سے انکار پر حراست میں لیا گیا ،  بھارت میں روہنگیا مسلمانوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بھارتی حکام ان افراد کو ان کی مرضی کے خلاف میانمار کے حوالےکرنا چاہتے ہیں۔